ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوالی سے قبل دہلی کے بازاروں میں زبردست بھیڑ، کرونا ضابطہ طاق پر  

دیوالی سے قبل دہلی کے بازاروں میں زبردست بھیڑ، کرونا ضابطہ طاق پر  

Sun, 31 Oct 2021 22:12:32    S.O. News Service

نئی دہلی،31اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) دیوالی سے پہلے دہلی والے سامان خریدنے بازاروں میں نکل رہے ہیں اور اس دوران کورونا پروٹوکول کی دھجیاں بھی اڑائی جا رہی ہیں۔ اس دوران قرول باغ، لاج پت نگر، سروجنی نگر، لکشمی نگر وغیرہ بازاروں میں کافی بھیڑ ہے۔بازاروں میں سماجی دوری کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ لوگ بغیر ماسک  بے خوف گھوم رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وبا بڑھنے کا خدشہ منڈلا رہا ہے۔ وہیں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بازار کھولنے کی اجازت کے دوران کرونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی سخت ہدایات دی تھیں، لیکن اس کا اثر کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔دہلی کے سروجنی نگر مارکیٹ میں بھی کافی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ اس تہوار کے موسم میں بازار میں کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے بہتر کاروبار کی امید ہے۔ یہ بھی کہا کہ زیادہ تر دکانداروں نے کرونا کا ٹیکہ لگایا لیا ہے۔کرول باغ کے اجمل خان روڈ ویاپار منڈل کے جنرل سکریٹری سنجیو کپور نے کہا کہ لوگ عمومی طور پر بازار میں کووڈ پروٹوکول کی پیروی کر رہے ہیں۔ اس سال ہماری فروخت بہتر ہو رہی ہے۔ ویسے بازار میں بھیڑ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ لوگ کرونا پروٹوکول سے بالکل لاپرواہ ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا وائرس کے 42 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم اس دوران انفیکشن کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی  ہے۔ 


Share: